10 جنوری 2019 - 14:59
ایران و عراق کے وزرائے پیٹرولیم کی باہمی تعاون کی توسیع پر تاکید

ایران اور عراق کے وزرائے پیٹرولیم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ، جمعرات کی صبح ایک وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر بغداد پہنچے جہاں ان کے عراقی ہم منصب نے ان کا خیر مقدم کیا۔انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اپنے دورہ بغداد میں وہ عراق کے وزیر پیٹرولیم ثامر الغضبان کے علاوہ مختلف دیگر عراقی حکام سے بھی ملاقات و مذاکرات کریں گے۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع مشترکہ اقدار کے پیش نظر مشترکہ تعاون کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے۔اس موقع پر عراق کے وزیر پیٹرولیم نے بھی دونوں ملکوں کے بے شمار مشترکات پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کامیاب رہیں گے۔

واضح رہے کہ توانائی کے شعبے میں ایران اور عراق کے درمیان خوشگوار تعاون جاری ہے جبکہ عراق کے لئے ایران کی گیس کی  برآمدات تقریبا پندرہ لاکھ میٹر مکعب ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲